چارسدہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، ایک دہشتگرد گرفتار

چارسدہ : چارسدہ پولیس نے سر ڈھیری میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ نا کام بنا دیا اور کالعدم تنظیم کےانتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کر دی۔ڈی ایس پی سرڈھیری صنوبر خان کے مطابق گرفتار دہشت گرد شیر غنی عرف ابراہیم، اولس وال ولد غنی گل ساکن شمعے کورونہ نستہ کا رہائشی ہے اور تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے،پولیس کے مطابق دہشت گرد چوکی عزیز آباد کے قریب کسی سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی نیت سے موجود تھا، پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہو ئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ نا کام بناتے ہو ئے دہشتگرد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو عدد ہینڈ گرنیڈ،ایک راکٹ لانچرگولہ اور60فٹ پرائما کارڈ برآمد کرلی،گرفتار دہشت گرد تھانہ سی ٹی ڈی مردان ریجن کو کئی دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب ہے، گرفتار دہشت گرد سے مزید تفتیش جاری ہے۔