ڈیرہ اسماعیل خان: دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 3 جوان شہید، 3 دہشتگرد بھی ہلاک

راولپنڈی : ڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقے کھوٹی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلہ میں تین دہشتگردوں ہلاک جبکہ تین جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے پولیس پوسٹ پر فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، کھوٹی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی، سیکورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔سیکیورٹی فورسز نے ناکہ بندی کرکے دہشتگردوں کے فرار کے تمام راستے بند کر دیئے۔ دہشتگردوں کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے سگو میں گھیرے میں لیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد مارے گئے۔ دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمددہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے پاک فوج کے تین جوان دھرتی ماں پر قربان ہو گئے۔ شہداء میں لودھراں سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ حوالدار محمد اظہر اقبال، خانیوال سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ نائیک محمد اسد اور جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ سپاہی محمد عیسٰی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دہشتگرد کے ختم کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے مکمل ختم کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارے بہادر جوانوں کی لازوال قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔