صدر ڈاکٹر عارف علوی کا گورنر خیبرپختونخوا کو مقررہ مدت میں انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کا مشورہ

اسلام آباد:صدرمملکت عارف علوی کی دعوت پر گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی جس میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق منگل کوملاقات کے دوران صدر ِمملکت اور گورنرنےآئین کے آرٹیکل 224 (2) اور یکم مارچ کے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں الیکشن کے حوالے سے گفتگوکی۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے مشورہ دیا کہ گورنر الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کریں، تقریباً 2 ہفتے گزر گئے ، پیچیدگی سے بچنے کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق انتخابات کی تاریخ مقرر کی جائے۔صدر مملکت نے آئین کی پاسداری اور مقررہ مدت کے اندر عام انتخابات کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقررہ وقت میں انتخابات آئین نے لازمی قرار دیے ، سپریم کورٹ نے توثیق کی ہے ، مقررہ وقت میں انتخابات ملک میں پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہیں