شمالی و جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دوران آپریشنز 5 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز کئے، سکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے۔دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔اسی طرح گزشتہ روز بھی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران چھ دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 3 دہشتگرد مارے گئے ہیں، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔