شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی :شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کےعلاقے میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔مارا گیا دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث رہا۔علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔