مہنگائی نے عوام کا برا حال کر دیا

پشاور: پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں ٹرانسفر پوسٹنگ غیر قانونی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسفر پوسٹنگ پر سپریم کورٹ کے احکامات اور قانون موجود ہے،اس وقت آئین اور قانون کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔عوام غربت کی چکی میں پس گئے اور مہنگائی نے برا حال کر دیا ہے۔ جبکہ اسد قیصر نے کہا کہ 25 فروری کو امن چوک صوابی میں مہنگائی کیخلاف مارچ کریں گے،عوام حکومت کے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں،170 ارب روپے ٹیکس کا بوجھ عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔ قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ آج کئی دن گزر گئے مگر الیکشن کی تاریخ سے متعلق عدالتی حکم پر عمل نہیں ہو رہا،اگر عدالتوں اور آئین کا احترام نہیں ہو گا تو پاکستان بنانا ری پبلک بن جائے گا۔الیکشن کمیشن نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے وہی کیا جو کرتا آ رہا ہے،ہم سے مطالبہ اور ہمیں حکم ہے کہ آپ نے ہماری عزت کرنی ہے،اپنے حلف پر روگردانی کرنے والوں کی کہیں عزت نہیں ہوتی۔ انہوں نے مسلم لیگ ن پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کا میڈیا سیل ایک منظم مہم چلا رہا ہے،مریم نواز عدالتوں کو دھمکیاں دے رہی ہیں لیکن نوٹس نہیں لیا جا رہا۔