پولیس نے صوابی کو بڑی تباہی سے بچا لیا،چار دہشتگرد گرفتار

صوابی:صوابی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا،چار دہشتگرد گرفتار،دہشت گردوں سے تباہی کا باعث بننے والے مختلف بور کے اسلحہ،دستے بم اور دیگر خطرناک بارودی مواد برآمد،ڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی خان نےڈی پی او صوابی کیپٹن (ر) نجم الحسنین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ 30جنوری 2023 کو صوابی پولیس نے کامیاب آپریشن میں دو دہشت گرد کو ہلاک کیا تھا،ہلاک شدہ دہشگرد کمانڈر اظہار اللہ عرف شیراز افغانستان سے ٹیمیں تشکیل کرکے دہشتگردانہ سرگرمیوں اور پولیس ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنا رہے تھے، جس کو پولیس نے ناکام بنا کرچار دہشتگرد وںثاقب سکنہ باجوڑ،عبدالرحمن سکنہ ہنڈ،عمران سکنہ مہمند اور زبیر سکنہ باجوڑ کو گرفتار کیا ،گرفتار شدہ دہشتگردوں کا اگلا ہدف پولیس اہلکارز،اہم تنصیبات کو ٹارگٹ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،یہ ایک خطرناک نیٹ ورک جو تشکیل ہے تو افغانستان سے نومبر کے مہینہ میں پاکستان آئے،انکے بہت بڑے منصوبے تھے جو صوابی پولیس کو اللہ تعالی کی فضل و کرم سے کامیابی ملی،انہوں نے کہا کہاس سے پہلے بھی دہشگرد کمانڈر اظہار اللہ صوابی پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور تھانہ جات پر دستی بموں میں ملوث تھا،ہلاک شدہ دہشگرد اظہار اللہ کے سر کی قیمت حکومت پاکستان نے 20لاکھ روپے مقرر کی تھی، ہلاک شدہ دہشتگرد کمانڈر اظہار اللہ نے صوابی پولیس اہلکار مبصر نادر ،بختیار ،ساجد بخت منیر کو شہید کیا تھا،جبکہ تھانہ کالوخان اور یارحسین پر دستی بم حملوں میں ملوث رہا،انہوں نے کہا کہگرفتار دہشتگردوں سے 05کلو بارود،18عدد AGL ہینڈ گرنیٹڈ،09عدد ہینڈ گرنیٹڈ،18عدد الیکٹرک ڈیٹونیٹر ،28عدد نان الیکٹرک ڈیٹیونیٹر ،60فٹ سیفٹی فیوز،60فٹ پرائما/ڈیٹونیٹنگ کارڈ،02عدد ٹرانسمیٹر،02عدد ریسیور،01عددAGL لانچر،02کلاشنکوف،01عدد پستول،237عدد مختلف بور کے کارتوس،49عدد ڈرائی بیٹری سیلز،02عدد وولٹ بیٹری ،02آئیکون وائرلس سیٹ،01عددبیگ،04عدد بنڈل وئیر،04عدد میگزینSMG،02گز وائر،07عدد موبائل فونز،78عدد سی ڈی ڈسک،01عدد پاسپورٹ بنام عبدالرحمن برآمد ہوئی ہے۔