پاک فوج کی جانب سے خیبر پختونخوا میں موسم سرما کا امدادی سامان تقسیم

پشاور:پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا کے سینکڑوں مستحقین خاندانوں میں ونٹر پیکج تقسیم ، خیبر پختونخوا کے قبا ئلی ضلع جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان،کرم،خیبر،تیراہ،اپردیر،چترال،سوات،مناتو اور دیگر علاقوں میں موسم سرما کا امدادی سامان تقسیم کیا گیا ہے،پاک فوج کی جانب سے صوبہ خیبر پختو نخوا کے سرد ترین علاقوں میں گذشتہ روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستحق افراد میں سردیوں کے امدادی پیکج کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا تھا ۔ اب تک 11 ٹرک لوڈ سامان تقسیم کیا گیا ہے، جن میں بستر،سوئیٹرز، گرم کپڑے،چادریں ،جرابے ودیگر اشیا شامل تھی،علاقہ عمائدین نے پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہو ئے کہا کہ آج سخت سردی میں مستحق غریب لوگ اپنے گھروں میں بھی پریشان ہیں اور مشکل زندگی گزار رہے ہیں۔ ونٹر پیکج کا تحفہ نا صرف سردی سے بچنے کے لیے کارآمد ثابت ہوگا بلکہ بیماریوں سے بھی بچائے گا۔