پاک فوج کے نائیک شہید محمد رمضان موسیانی فوجی اعزاز کےساتھ سپرد خاک

کوئٹہ:ضلع کرم اراولی میں پاک فوج اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے شہید ہونے پاک فوج کے نائیک محمد رمضان موسیانی کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ، شہید محمد رمضان کا تعلق زہری کے علاقہ بلبل سے ہیں جن کی تدفین جمعہ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں کر دی گئی ،نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ فوجی افسران اور جوانوں نے شرکت کی اس موقع پر ہر آنکھ آشکبار تھی افسران نے شہید کے والد کو گلہ لگا کر دلاسہ دیا اور ہمدردی کا اظہار کیا