شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکہ ،پاک فوج کے جوان سمیت 3 افراد شہید

راولپنڈی:خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ میں ہونے والے اس خودکش دھماکے میں 33 سالہ نائیک عابد شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے میں 2 شہری بھی شہید ہوئے جبکہ ایک شہری زخمی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہید نائیک عابد کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔