ٹی ٹی پی ایک بار پھرمعصوم شہریوں کو نشانہ بنانے لگا،میرانشاہ خودکش حملے میں پاک فوج کا ایک جوان اورایک شہری شہید

شمالی وزیرستان:شمالی وزیرستان میں خودکش حملے کے دوران پاک فوج کا ایک جوان اور ایک شہری شہید ہوگیا جبکہ 9 شہری زخمی ہوئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقےمیرانشاہ میں خودکش حملہ کیا گیا، حملے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خودکش حملے میں ایک شہری بھی شہید ہوا جبکہ 9 شہری زخمی ہوئے ۔ شہید ہونے والے حوالدار محمد امیر کا تعلق میانوالی سے تھا۔میڈیا کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ میں ٹی ٹی پی کے خود کش حملہ آور نے معصوم شہریوں اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بناکر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان اور ایک شہری شہید ہوگیاجبکہ اسکول جانے والے بچوں سمیت 9 زخمی ہوگئے۔ خودکش حملے میں زخمی ہونے والوں کی زیادہ تعداد راہگیروں ہے جبکہ نے لاش و زخموں کو فوری طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب علاقے کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان ایک شر پسند گروہ ہے جس کا مقصد تخریب کاری کے ذریعے فتنہ پھیلانا ہے۔ یہ گروہ پاکستان دشمن قوتوں کا آلۂ کار بنا ہوا ہے اور انھی کے ایما پر پاکستان کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرتا ہے۔