کوئٹہ: کمانڈنٹ سوئی رائفلز بھی کرکٹ کے شوقین نکلے نوجوانوں کے ساتھ کھیلا

کوئٹہ: کمانڈنٹ سوئی رائفلز بھی کرکٹ کے شوقین نکلے نوجوانوں کے ساتھ کھیلا،کرنل ندیم احمد کمانڈنٹ سوئی رائفلز نے ایف سی سٹیڈیم سوئی کا دورہ کیا۔ نوجوانوں کے ساتھ گھل مل گئے کرکٹ کھیلی اور نوجوانوں کو انعامات سے نوازا۔ کمانڈنٹ سوئی رائفلز نے ایف سی سٹیڈیم کی تزئین وآرائش کے بعد دوبارہ مکمل بحال کرنے کا وعدہ کرتے ہو ئے کہا کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی معاشرتی برائیوں سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جائے تاکہ بے راہ روی کے شکار یہ نوجوان مختلف شعبہ ہائے زندگی میں مصروف ہوکر اس سے چھٹکارا حاصل کر سکیں ،علاقہ عمائدین نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سوئی رائفلز کی کاوشیں قابل تعریف ہیں کمانڈنٹ کی کھیلوں میں خصوصی دلچسپی اور کھلاڑیوں کے حوصلہ افزائی سوئی بلوچستان میں جرائم کے خاتمے کے لیے مثبت قدم ہے ۔