جی او سی 44اسپیشل سکیورٹی ڈویژن کی گوادر کی مقامی ماہی گیر برادری سے ملاقات

گوادر: جی او سی 44اسپیشل سکیورٹی ڈویژن کی گوادر کی مقامی ماہی گیر برادری سے ملاقات، مسائل کے حل اور ترقی و خوشحالی کے لیے پاک فوج کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی جی او سی 44اسپیشل سکیورٹی ڈویژن نے گوادر کی مقامی ماہی گیر برادری کے نمائندوں سے ایک تفصیلی ملاقات کی- اس موقع پر جی او سی نے شرکاء سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں پاکستان کے کسی بھی دوسرے خطہ سے کہیں زیادہ صلاحیت موجود ہے گوادر کی خوشحالی میں ماہی گیر برادری کا کلیدی کردار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گوادر ، گوادر کے لوگوں کے لیے ہے اور مقامی لوگ ہی گوادر میں خوشحالی کے ضامن ہیں جی او سی نے ماہی گیر برادری کے مسائل سنے اور ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیااس موقع پر انہوں نے کہا کہ علاقے میں پاک فوج کی موجودگی کا مقصد علاقے کی ترقی و خوشحالی میں معاونت اور پائیدار امن و استحکام ہے جی او سی نے پاک فوج کی جانب سے گوادر آرمی پبلک سکول میں مقامی ماہی گیر برادری کے بچوں کو مفت داخلہ، سکول یونیفارم اور تعلیم کی فراہمی کوبھی اسی سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا۔جی او سی نے ماہی گیروں کو سی پیک پروجیکٹس میں ملازمت کے لیے تکنیکی تعلیم اور متعلقہ ہنر سیکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور مزید کہا کہ ہنر مند نوجوان گوادر کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں۔ جی او سی نے ماہی گیروں کو محکمہ ماہی گیری اور پاکستان کوسٹ گارڈزکی طرف سے غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیاآخر میں جی او سی نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور ماہی گیر برادری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاماہی گیر برادری نے علاقے کی ترقی و خوشحالی اور پائیدار امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔