ایف سی بلوچستان( نارتھ) کی جانب سے ژوب میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

کوئٹہ: ایف سی بلوچستان( نارتھ) کی جانب سے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ژوب میں ژوب واریرز کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 16 کرکٹ ٹیمز نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کا ابتدائی میچ بی آر سی کالج کرکٹ ٹیم ژوب اور سن رائز کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 11 دسمبر 2022 کو کھیلا جائے گا- بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو سووینئرز، رنر اپ اور ونر ٹیم کی ٹرافیز سے نوازا جائے گا۔ علاقہ عمائدین اور نوجوانوں نے علاقے میں کھیلوں کے فروغ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ایف سی بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔