بلوچستان عوامی پارٹی ضلع اوستہ محمد کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی کا اہتمام

اوستہ محمد:بلوچستان کے ضلع اوستہ محمد میں بلوچستان عوامی پارٹی ضلع اوستہ محمد کی جانب پاک فوج کے حق میں ہجوانی رائس مل سے ریلی نکالی گئی۔ریلی میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ریلی کی قیادت بلوچستان عوامی پارٹی اوستہ محمد کے صدر آصف علی ہجوانی کر رہے تھے۔ریلی میں پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔پورا شہر پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی اوستہ محمد کے صدر آصف علی ہجوانی،حاجی خان پلال،رئیس محمد جان پلال،محمد پناہ چانڈیو،ممتاز کلاچی،سندیپ گرنیزئی و دیگر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی ملک کیلئے لازوال قربانیاں ہیں۔ایک سیاسی جماعت کی جانب سے بار بار پاک فوج اور دیگر اداروں کے خلاف پروپگنڈے کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں میں جس طرح پاک فوج نے جس طرح امدادی کاروائیاں کی ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔بلوچستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ ہے اور رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی آفت آئے تو پاک فوج اپنے پاکستانیوں کو بچانے کیلئے سب سے پہلے پہنچتی ہے۔پاکستان ہے تو پاک فوج ہے پاک فوج ہے تو ہم ہیں۔بلوچستان کی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری پاک فوج کے خلاف کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو سب سے پہلے ہم بلوچستان والے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ تھے ہیں۔اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔