لیویز فورس کے جوان نے قازقستان میں مکس مارشل آرٹ میں سلور میڈل جیت لیا

کوئٹہ:ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس قادر بخش پرکانی نے کہا کہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والے لیویز فورس کے جوان محمد صابر نے گزشتہ دنوں قازقستان کے شہر کاراگنڈا میں منعقد ہونیوالی NOMAD کی مکس مارشل آرٹ کی انٹرنیشنل ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ دکھا تے ہوئے سلور تمغہ اپنے نام کیا جو کہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کیلئے اعزاز ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں لیویز فورس کے جوان مارشل پلیئر محمد صابر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کے جوانوں میں موجود صلاحیتوں کو ابھارنے اور انکی ٹیلنٹ کو نکھارنے کیلئے ہر پلیٹ فارم پرسپورٹ کرتے رئیں گے۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس قادر بخش پرکانی نے مکس مارشل آرٹس چمپئن شب 2023ء کے سلور میڈل یافتہ محمد صابر کی کارکردگی کو خوب سراہا اور انہیں 50 ہزار روپے بطور انعام دیئے۔ڈی جی لیویز نے مذکورہ ایونٹ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پہلے کک باکسر نثار احمد کی کامیابی کو بھی خوب داد دی۔ اس موقع پر محمد صابر نے بلوچستان لیویز فورس کے ڈائریکٹر قادر بخش پرکانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی سپورٹ کی وجہ سے سلور میڈل اپنے نام کیا انہوں نے اگلے ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے اور بلوچستان لیویز فورس کا نام مزید روشن کرنیکا بھی عزم کیا۔اس دوران صدر ایشین نومیڈ ایم ایم اے ظاہر حسین سروری اور بلوچستان لیویز فورس سپورٹس انچارج سید امین بھی موجود تھے۔