جی ایچ کیو نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری ارسال کردی، آئی ایس پی آر

اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ جی ایچ کیو (جنرل ہیڈ کوارٹرز) نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری ارسال کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل( ڈی جی آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ جی ایچ کیو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) اور چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس) کی تعیناتی کی سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ہے، جس میں 6 سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کے نام شامل ہیں۔