ایشیائی ترقیاتی بینک نے ڈیڑھ ارب ڈالر پاکستان کو منتقل کر دئیے

اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بریس پروگرام کے تحت پاکستان کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالرکی امدادسٹیٹ بینک کوجاری کردی ہے۔وزارت اقتصادی امورکے ترجمان نے بدھ کویہاں جاری بیان میں کہاہے کہ بریس پروگرام کا مقصد سپلائی چین میں رکاوٹوں کے باعث توانائی اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور غریبوں اور اقتصادی طورپرکمزور طبقات پر مہنگائی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے حکومت کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پروگرام کا مقصد سماجی تحفظ، غدائی ضروریات کو پورا کرنے کے اقدامات اور کاروبار کے لیے تعاون کے لیے حکومت کے انسداد گردشی و ترقیاتی اخراجات کی حمایت کرنا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کا بریس پروگرام مضبوط معاشی بہتری کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو تقویت دے گا۔ترجمان نے بتایاکہ بریس پروگرام آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کے فریم ورک سے منسلک ہے جس سے سماجی تحفظ کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔