شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ٹھکانے لگادیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔سکیورٹی فورسز نے آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا، آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کےتبادلےمیں چار دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارےگئے چاروں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سےاسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔