جنوبی وزیرستان دو اضلاع میں تقسیم، نوٹیفکیشن جاری

پشاور: جنوبی وزیرستان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جنوبی وزیرستان اب جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر اضلاع میں تقسیم ہوگیا ہے۔ضلع جنوبی وزیرستان اپر میں تحصیل لدھا، سرویکئی، تیارزہ، شاوال، مکین، شکتوئی اور سراروغہ کے علاقے شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر ڈسٹرکٹ میں وانا، شکئی، توئیخلہ اور تحصیل برمل شامل کیے گئے ہیں۔جنوبی وزیرستان اپر کا ہیڈکوارٹر وانا، جنوبی وزیرستان لوئر کا ہیڈکوارٹر سپین کائی رغزائی ہوگا۔