ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد:ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان پیٹرولئیم انفارمیشن سروس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 8 اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار68651 بیرل اورگیس کی اوسط یومیہ پیداوار3302 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو30 ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ کے مقابلہ میں بالترتیب 3.3 فیصد اور0.9 فیصدزیادہ ہے،30 ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار66438 بیرل اورگیس کی اوسط یومیہ پیداوار3273 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق 8 اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار33236 بیرل اورگیس کی اوسط یومیہ پیداوار779 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی، پی پی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار12443 بیرل اورگیس کی 678 ایم ایم سی ایف ڈی پیداوارریکارڈکی گئی۔پی اوایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار5130 بیرل اورگیس کی اوسط یومیہ پیداوار64 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی، اسی طرح ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار590 بیرل اورگیس کی اوسط یومیہ پیداوار738 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔