حسن کی وادی سوات غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

سوات : خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں سیاحوں کی آمد میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا سوات میں بڑی تعداد میں آنے والے سیاحوں میں غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں جس میں زیادہ تر خواتین ہیں ،گزشتہ روز سوات میں سیر و سیاحت کے تین غیر ملکی سیاح پہنچ گئے،سیاحوں کا تعلق نیوزی لینڈ، برازیل اور پیرا گوئی سے ہیں،مٹہ پہنچنے پر عوام نے سیاحوں کا بھرپور استقبال کیا اور انکوں خوش آمدید بھی کہا، سوات کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے سوات سیاحوں کے لیے جنت ہے امن کی بحالی کے بعد یہ سیاحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ سوات میں موجود خوف کے سائے اب ختم ہوگئے ہیں۔بحرین کے مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ دہشت گردی سے متاثرہ معیشت کا پہیہ اب ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے اور علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں سے زندگی کی رونقیں بحال ہوئی ہیں۔ وہ اس بات پر بہت خوش تھے کہ بڑے شہروں کی طرح ان کے گاں کا بازار بھی رات دیر تک کھلا رہتا ہے اور سیاح بغیر کسی ڈر کے ان بازاروں کی رونقیں بڑھا رہے ہیں۔