پاکستان کی چین کو برآمدات کے حجم میں تیزی سے اضافہ

اسلام آباد:پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی چین کو برآمدات کے حجم میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،عالمی امن اور ترقی چینی صدرکا ویژن ہے ،ون روڈ ون بیلٹ ڈویلپمنٹ پارٹنرز کو ایک دوسرے سے جوڑنے کا چینی منصوبہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بین الاقوامی ترقی اور سیکورٹی کے اقدامات کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی چین کو برآمدات کے حجم میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، چین پاکستان میں غذائی، توانائی اور ڈیجیٹل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے تعاون کر رہا ہے ،تمام ممالک کی سکیورٹی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے، کوئی ملک اکیلا خود کو محفوظ نہیں بنا سکتا،ون روڈ ون بیلٹ ڈویلپمنٹ پارٹنرز کو ایک دوسرے سے جوڑنے کا چینی منصوبہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی امن اور ترقی چینی صدرکا ویژن ہے ، پاور پالیسی دنیا کے امن کیلئے خطرناک ہے،چین دوسرے ممالک کی مکمل خودمختاری کا مکمل احترام کرتا ہے،چین ممالک کے درمیان تنازعات بات چیت اور امن سے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے ،چین سمجھتا ہے کہ ترقی ہی دنیا میں قیام امن کی ضمانت ہے۔