شمالی وزیرستان: پاک فوج کے تعاون سے فاٹا ڈیسیبل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام معذور افراد میں وہیل چیئرز اور بیوہ خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم

شمالی وزیرستان: فاٹا ڈیسیبل ویلفیئر آرگنائزیشن نے پاک فوج کے تعاون سے وزیرستان کے خصوصی اور مستحق افراد میں وہیل چیئرز اور بیواﺅں میں سلائی مشینیں تقسیم ۔اس سلسلے میں ٹوچی ہال اسکاؤٹس شمالی وزیرستان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمانڈنٹ ٹوچی سکاؤٹس بریگیڈیئر عثمان حیدر اور ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر فاٹا ڈیسیبل ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین عرفان اللہ جان سمیت مقامی مشران اور خصوصی افراد بھی کثیر تعداد میں موجود تھے، کمانڈنٹ ٹوچی سکاؤٹس بریگیڈیئر عثمان حیدر اور ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے فاٹا ڈیسیبل ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے بیواؤں اور معذور افراد میں سلائی مشینیں اور معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کیں اس موقع پر فاٹا ڈیسیبل ویلفیئر آرگنائزیشن کے چئیرمین عرفان اللہ جان کا کہنا تھا کہ پاک فوج امن کی بحالی کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے فاٹا ڈیسیبل ویلفیئر آرگنائزیشن وہ تنظیم ہےجو فاٹا کے معذور افراد کے لئےکام کر رہی ہے معذور افراد کی مدد کو یقینی بنانے کے لئے افواج پاکستان ہماری تنظیم کے ساتھ خصوصی طور پر مالی تعاون کر رہی ہے جسکی بنیاد پر ہم مستحق معذور افراد کی امداد کو یقینی بنا رہے ہیں