وزیر اعظم کی ہدایت پرباجوڑ 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن، گوادر تا رتوڈیرو موٹروے ایم 8 کے آپریشنل سیکشن بحال

اسلام آباد:وزیر اعظم محمّد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں سڑکیں اور بجلی کی فراہمی بحال کرنے کا کام ہنگامی بنیادوں جاری ہے،تیمر گرہ ۔ باجوڑ 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن ، گوادر تا رتوڈیرو موٹروے ایم 8 کے آپریشنل سیکشن بحال کر دیئے گئے ہیں۔

وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم بحالی کے کاموں کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں جبکہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔گوادر تا رتوڈیرو موٹروے ایم 8 کے آپریشنل سیکشن ٹریفک کیلئے بحال کردیئے گئے۔ایم 8 وانگو ہلز کے مقام سے لینڈ سلائڈنگ کلیئر کر دی گئی۔ایم 8 موٹروے بحال ہونے سے گوادر، آواران، خضدار اور رتوڈیرو کیلئے ٹریفک بحال ہوگئی ہے۔ایم 8 موٹروے سیکشن کو مسافروں کی آسانی کیلئے یکطرفہ کھولا گیا ہے۔تیمر گرہ ۔ باجوڑ 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن بحال کردی گئی۔باجوڑ اور منڈا گرڈ سٹیشنز پر معمول کے آپریشنز بحال ہوگئے۔بھان سعیدآباد کو متبادل ذریعہ سے بجلی سپلائی کی جا رہی ہے۔وارا کے قصبے کو قمبر گرڈ سٹیشن سے بجلی سپلائی دی جانے لگی ہے۔وزیر اعظم کی ہدایت پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور پاور ڈویژن بحالی کے کاموں پر دن رات مامور ہیں