قبا ئلی ضلع خیبر کے تیراہ میں میجر گلفام شہید کے نام سے منسوب سکول کا افتتاح

خیبر: آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل عادل یامین کا دورہ تیراہ راجگل کوکی خیل مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا ،تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل عادل یامین نے ضلع خیبر کے دورافتادہ علاقہ تیراہ راجگل کوکی خیل کا دورہ کرکے مہربان کلی میں پہلا پرائیویٹ سکول میجر گلفام شہید مہربان کلی،مہربان کلی میں مارکیٹ اور مسجد کی تعمیر جبکہ سرہ ویلہ میں رابطہ پل کا افتتاح کردیا اس موقع پر 27 بریگیڈ کے بریگیڈیئر رضا الحسنین اور 103 ونگ کے لیفٹیننٹ کرنل تیمور خورشید خان کے علاؤہ چیئرمین مولانا نورالامین حقانی اور قبائیلی مشران بھی موجود تھے۔تیراہ دورے کے موقع پر مشران نے آئی جی ایف سی اور سیکورٹی فورسز حکام کا پرتپاک استقبال کیا۔افتتاحی تقریب سے آئی جی ایف سی میجر جنرل عادل یامین نے کہا ہے کہ فورسز و مقامی قبائل نے جان و مال کی قربانیاں دے کر یہاں پر امن قائم کردیا ہے اب یہاں پر دہشت گردی کا نہیں بلکہ ترقیاتی منصوبوں کا وقت ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ترقیاتی کام پاک فوج کی طرف سے حالیہ واپسی کرنے والے متاثرین کے لیے تحفہ ہیں پاک کی کے زیر نگرانی یہاں پر سب مزید ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن و ترقی کا جو دور شروع ہوچکا ہیں عوامی طاقت سے یہ اب جاری و ساری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے لیے سکول کا افتتاح کیا گیا اب یہ بچے یہاں پڑھ کر ملک و قوم کی خدمت کرتے رہے گے جبکہ مارکیٹوں کی تعمیر سے یہاں کے مقامی عوام کو روزگار کے مواقع ملے گے۔