جنوبی وزیرستان: کیپٹن عبدالولی وزیر شہید پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

جنوبی وزیرستان:شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے کیپٹن عبدالولی وزیر آبائی گاؤں کڑیکوٹ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیے گئے ، شہید کیپٹن عبدالولی وزیر کی نماز جنازہ میں سول و عسکری حکام اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید افسر کیڈٹ کالج وانا میں پڑھے اور حال ہی میں اس کی شادی ہوئی تھی۔شہید کیپٹن عبدالولی وزیرکی نمازجنازہ کے بعد میجر جنرل محمد منیر افسر، آئی جی ایف سی کے پی ساؤتھ نے پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔شہید عبدالولی وزیر کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔