میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد کمانڈر طفیل ہلاک

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے دہشت گرد کمانڈر طفیل کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا اور میر علی میں الگ الگ آپریشن کیے، میرعلی میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دہشت گرد کمانڈر طفیل مارا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، مارا گیا دہشت گرد فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔دہشت گرد طفیل دیسی ساختہ بموں کی تیاری اور شہریوں کے قتل میں ملوث رہا، وہ میرعلی اور گرد و نواح میں کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔