شہباز گل کی پمز ہسپتال میں کھانے پینے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی پمز ہسپتال میں کھانے پینے کی ایک ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو میں شہباز گل کو پمز ہسپتال کے کمرے میں جوس اور فروٹ کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

https://twitter.com/AtozaiKhan/status/1561606769033502721?s=20&t=sB7OEy9E4gMNECDS8wuHFw

میڈیا رپورٹس میں ہسپتال ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شہباز گل مکمل طور پر صحت مند ہیں اور ان کی تمام رپورٹس کلیئر ہیں۔اس سے پہلے بھی شہبازگل کی ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں،عملے نے شہباز گل سے پوچھا کہ مٹن کھالیں گے؟ اس پر شہباز گل نے جواب دیا کہ کچھ بھی لا کر دے دو،اس وقت جو بھی کھانے کیلئے دیں گے میں کھا لوں گا۔