بلوچستان: دہشتگردوں کا حملہ پسپا، مقابلے میں 2 جوان شہید، میجر زخمی

راولپنڈی:بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا،سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کردیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا،سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کردیا،فرار ہوتے دہشت گردوں کا قریبی پہاڑوں میں تعاقب کیا گیا،فرار ہوتے ہوئے دہشت گردوں کے گرد گھیرا ڈالنے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جھڑپ میں دو جوان نائیک عاطف اور سپاہی قیوم شہید ہوگئے۔دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے میجر عامر زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ وطن کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں،سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن،استحکام،ترقی کو نقصان پہنچانے والوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔