پاکستان تحریک انصاف بھی موروثی سیاست کا شکار،شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کی نشست پر بیٹی کو کھڑا کردیا

ملتان: باپ تحریک انصاف کا وائس چیئرمین، سابق رکن اسمبلی، بیٹا ایم پی اے اور اب بیٹی ایم این اے کا الیکشن لڑ رہی ہے،پورے حلقہ این اے 157 میں تحریک انصاف کو کوئی ایسا کارکن نہیں ملا جس کو اس حلقے سے ٹکٹ دیا جا سکے، پہلے ضمنی الیکشن صوبائی سیٹوں پر ہوئے تو شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو ٹکٹ دے دیا گیا اب قومی اسمبلی کے الیکشن ہو رہے ہیں تو شاہ محمود قریشی کی بیٹی نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں ،ملتان میں پی ٹی آئی کارکن انجینئر وسیم نے ساتھیوں کے ہمراہ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ این اے 157 میں شاہ محمود قریشی اپنی بیٹی مہر بانو قریشی کو امیدوار کھڑا کر کے موروثی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں،