مسجد نبوی ﷺکی بے حرمتی کا معاملہ ، 6 پاکستانیوں کو سزا سنا دی گئی

ریاض:وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے دورہ مدینہ میں حرمت حرم کی توہین کرنے والوں کو سزا سنا دی گئی، مدینہ منورہ کی عدالت میں 6پاکستانیوں پر حرم مدینہ میں توہین کا جرم ثابت ہوگیا، 3پاکستانیوں کو 10،10سال قید کی سزا اور دیگر 3کو 8،8سال قید کی سزا سنائی گئی، مدینہ منورہ کی عدالت نے 6مجرموں پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر وزراء کو حرم مدینہ میں بدتمیزی اور توہین حرم ثابت ہونے پرسزا سنائی، دس سال سزا پانے والوں میں انس، ارشاد اور محمد سلیم شامل ہیں،8سال کی سزا پانے والوں میں خواجہ لقمان ، محمد افضل اور غلام محمد شامل ہیں۔معروف صحافی سلیم صافی نے فیصلےکامتن ٹوئٹ کرتے ہو ئے لکھا ہے کہ وزیراعظم شہبازکےمسجد نبویﷺ میں حاضری کےموقع پرغل غپاڑہ کرنےوالےپی ٹی آئی کے6کارکنوں کوسنائےگئےتین رکنی سعودی بنچ کے فیصلےکامتن۔افسوس کہ پاکستان اورلندن سےگئےہوئےماسٹرمائنڈاسی شام کو وہاں سےنکل گئے تھے۔واضح رہےکہ مذہب فروش عمران نیازی یا بشری بی بی نےاس واقعہ کی مذمت نہیں کی۔