ہیلی کاپٹر حادثہ پر ملک دشمن عناصر کےمنفی پروپیگنڈے، جبکہ پوری قوم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے

اسلام آباد: ملک بھر میں مون سون کی بارشوں سے خاص کر صوبہ بلوچستان بری طرح متاثر ہوا اور جس سے کئی قیمتی جانیں ضیاع اور املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں جہاں دیگر ادارے لوگوں کی مدد کررہے ہیں وہی مسلح افواج کے خصوصی دستوں نے بھی حالیہ بارشوں سے تباہی والے علاقوں مصیبت میں گھرے افراد کی ہر ممکن مدد میں پیش پیش رہی،پیر کی شام پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں پر تھا، دوران پرواز ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوا۔ ہیلی کاپٹر سے فلڈ ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کی جا رہی تھی،ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد ہیلی کاپٹر میں سوار تھے، جو بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے تھے۔ ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے ہمراہ ڈی جی کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد بھی سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران شہید ہو گئے۔ ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر حادثے کی خبر وائرل ہونے کے بعد بعض شرپسند عناصر نےفوج کے خلاف زہر اگل کردینا شروع کیا ،قومی سانحے پر منفی پروپیگنڈے پھیلا کر ان لوگوں نے قوم کو اپنی اصلیت دکھا دی، آج منگل کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کور کمانڈر کوئٹہ سمیت 6 اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کر دی۔تصدیق کرنے کے بعد کالعد م تنظیم نے دعوی کیا کہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو ہم نے نشانہ بنایا،اگر کا لعدم تنظیم پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کونشانہ بناتا تو سب سے پہلے دعوی کرتے تھے،جب ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا تو اس نے وایلا شروع کر دیا ہے کہ آرمی کے ہیلی کاپٹر کو کالعدم تنظیم نے گرادیا ہے،اگر آرمی ہیلی کاپٹر میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے افسران کے زمہ دار کالعدم تنظیم ہے تو یہ صوبہ بلوچستان کے عوام اور خاص کر بلوچ ثقافت کی توہین کی ہے، پاک فوج کے جوان جو مصیبت میں گھرے بلوچوں کی مدد میں مصروف تھے۔ دہشتگرد تنظیم نے پہلےخودکش حملے کے لیے ایک خواتین کو استعمال کیا، پھر ایک آف ڈیوٹی فوجی افسر کو اس کے سویلین کزن کے ساتھ اغوا کر کے شہید کر دیا جب وہ فیملی کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔اصل میں دہشتگرد تنظیم ریاستی اداروں کا نہیں بلکہ بلوچ قوم کے دشمن ہیں،کیا پاک فوج صوبہ بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کی خدمت میں مصروف تھا یا بلوچ قوم کی، پاکستان مسلح افواج کی خصوصی دستوں نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کی،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے شاہراہوں پر پانی کے ریلے نے جہاں مقامی باسیوں کو مشکلات میں گھیرا و میں اپنا کردار ادا کیا بلکہ متاثرین کی مدد اور راہنمائی کرتے دکھائی دئیے۔اس کے علاوہ پاک فوج کے جوانوں نے بارشوں سے تباہی والے علاقوں میں پہنچ کر زخمیوں کو فوراً طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا اور علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اورمشکلات میں گھرے لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاءکے ساتھ ساتھ ضروری ساز وسامان اور ٹینٹ بھی مہیا کیئے۔