پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان ارسلان تاج کا ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش

اسلام آباد:مضبوط فوج مضبوط پاکستان کی ضامن ہے، ملک کی بقاء اور ترقی کے لیے پاکستان کے ہر شہری کی جان بھی حاضر ہے۔لیکن پاکستان میں موجود ملک دشمن عناصر پا ک فوج پر جھوٹے الزامات لگارہے ہیں اور سوشل میڈیا پر ہر قسم کا جھوٹ اور غیر ذمہ دارانہ بیانات بغیر تصدیق کے پھیلا رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ترجمان اور انفارمیشن سیکرٹری ارسلان تاج نے ڈی جی آئی ایس پی آر فیس بک اکاؤنٹ کا جعلی فوٹو شاپ اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں پروپیگنڈا اور غلط معلومات پھیلا کر ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ ارسلان تاج نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اگر تو یہ واقعی ڈی جی آئی ایس پی آر کے پیج سے پوسٹ کیا گیا ہے تو کیا ہم یہ سمجھے کہ ملک کے ادارے کے ترجمانی کرنے والے محکمے کی سوشل میڈیا ٹیم ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے خلاف مہم میں مصروف ہے،سوشل میڈیا صارفین نے ارسلان تاج کی ٹوئٹ پر تنقید کرتے ہو ئے لکھا ہے کہ جعلی ڈی جی آئی ایس پی آر کے اسکرین شاٹ کا مقصد ملک میں انتشاراوربے چینی پھیلانا ہے، بعض سیاسی رہنماء اپنے مخالفین کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے جعلی پوسٹوں کاسہارا لیتے ہیں۔اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے مقاصد کیلئے کسی کی کردار کشی نہ کرے، یاریاست اوراداروں کے خلاف جھوٹی پروپیگنڈا نہ کریں تاکہ عوام کودرست معلومات مل سکیں اوروہ کسی پروپیگنڈے کاشکار نہ ہوں۔