پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان کا سیلاب زدہ علاقوں میں سول انتظامیہ کے ہمراہ ریسکیو ریلیف آپریشن جاری

کوئٹہ:پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان کا سیلاب زدہ علاقوں میں سول انتظامیہ کے ہمراہ ریسکیو ریلیف آپریشن جاری ہے ۔ بلوچستان میں جاری شدید طوفانی بارشوں میں پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان سیلاب زدہ علاقوں میں سول انتظامیہ کی معا و نت کر رہی ہے اور سیلاب میں پھنسے لوگوں کے ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل ہے ۔ حالیہ بارشوں کے باعث بلوچستان کے کئی اضلاع میں تباہ کاریا ں ہوئی ہیں ۔خراب موسم کی وجہ سے جہاں ریسکیو آپریشن میں د شو ا ر ی کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے وہاں پاکستان آرمی اور ایف سی کے جوان سول انتظامیہ کے ہمراہ موسم کی پرواہ کیے بغیر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہے ۔بارشوں کے باعث کئی شاہراہوں کا رابطہ منقطع ہوا جن میں خضدار سے کرخ ،ز ہری سے کُند کشمیر اور دیگر کئی شاہراوں کو نقصان پہنچا جسے سول انتظامیہ بھاری مشینریوں کے ذریعے کھولنے میں مصروف عمل ہے ۔ لنک روڈ کرخ پر کام جاری ہے جبکہ شوران سے گنداوہ روڈکوبھی 5 مختلف جگہوں سے نقصان پہنچا جس کی بحا لی آج متوقع ہے ۔ پاکستان آرمی ،ایف سی بلوچستان نے لسبیلہ کے علاقے لاکھڑا سے 25افراد ،شوران سے40افراد،میرپور سے 52 افراد کو ریسکیو کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر منتقل کیا ۔ریسکیو کیے گئے لوگوں میں اور دیگر علاقے جن میں کوہڑی ، بلنوک، جھل مگسی وغیرہ شامل ہے ان میں اشیاء خوردنوش ، ٹینٹ اور دیگر روز مرہ گھریلواشیاء تقسیم کیں ۔ضلع لسبیلہ کے علاقے لاکھڑا اور گوٹھ سمانی اوردیورج تحصیل میں 260راشن کے پیکٹس سیلاب زدگان میں تقسیم کیے گئے۔ پی پی ایچ آئی کی جانب سیلاب زدگان کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تحصیل وڈھ کے علاقے بدری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں مریضوں کا مفت علاج اور مفت ادویات دی گئیں ۔پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اپنے تمام تروسائل بروۓ کار لاتے ہوئے لوگوں کو بروقت ریلیف فراہم کی جائے گی۔