پاکستان کے معمر ترین ریکارڈ ہولڈرنسیم الدین کو گینیز ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے سرٹیفکیٹ موصول

اسلام آباد:پاکستان کے معمر ترین ریکارڈ ہولڈر 70 سالہ نسیم الدین کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے 2 سرٹیفکیٹ موصول ہو گئے جبکہ گنیز ورلڈ ریکارٍڈ نے ویڈیو اپنے آفیشل پیج پر بھی اپلوڈ کر دی جس کو اب تک ایک کڑور 10 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں۔ جاری تفصیلات کے مطابق 70سالہ ویلڈر نسیم الدین نے ایک ہاتھ سے مٹھی میں سیب توڑنے کے مقابلے میں انگلینڈ کو شکست دی 13 کے مقابلے میں 18 سیب توڑ کر شکست دی تھی اور پھر اپنے ریکارڈ کو 21 مرتبہ مٹھی میں سیب توڑ کر مزید بہتر کیا تھا، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ریکارڈ کو منظور کرتے ہوئے اس کی تصدیقی ای میل بھی جاری کی تھی جبکہ گنیز ریکارڈ کی تفصیلات ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔گینز ورلڈ ریکارڈ کی سالگرہ کے حوالے سے پوری دنیا میں خصوصی طور پر ورلڈ ریکارڈ توڑنے کا سلسلہ جاری رہا،اس موقع پر کراچی سے تعلق رکھنے والےلوہار 70 سالہ نسیم الدین کو بھی خصوصی اجازت دی گئی تھی، کراچی سے تعلق رکھنے والے نسیم الدین جوکہ 47سال سے ویلڈنگ کے کام سے وابستہ ہیں، لوہے کے گیٹ اور کھڑکی دروازے بنانے کا کام کرتے ہیں،انہوں نے 70 سال کی عمر میں گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کر وا کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی اور انگلینڈ کے ڈونی بیکسٹر کے ایک منٹ میں 13 سیب توڑنے کے ریکارڈ کو 18 سیب توڑ کر اپنے نام کیا اور پھر اپنے ہی ریکارڈ کو 21 سیب توڑ کر مزید بہتر کیا۔نسیم الدین کا سرٹیفکیٹ موصول کرنے کے بعد کہنا تھا ساری زندگی لوہے کے ساتھ کام کیا ہے اس لیے ہاتھ بھی لوہے کا ہی ہو گیا ہے، خواہش تھی کے میں پاکستان کا نام روشن کروں، اب جب سرٹیفکیٹ بھی مل گئے ہیں تو خوشی دوبالا ہوگئی ہے یہاں یہ بات بھی قابل زکر ہے کہ نسیم الدین پاکستان کے لیے ماشل آرٹس میں پوری دنیا میں سب زیادہ 77 عالمی ریکارڈ بنانے والے محمد راشد کے والد ہیں جب کے ان کی پوتی بھی صرف 7 سال کی عمر میں ورلڈ ریکارڈ بنا چکی ہیں، نسیم الدین کا کہنا تھا کہ یہ ریکارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نام کرتا ہوں جنھوں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی۔