خیبرپختونخوا روایتی گیمز، ضلع کرک میں مقابلوں کا آغاز

پشاور:محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ضلع کرک میں روایتی کھیل شروع ہوگئے۔ افتتاحی روز والی بال مقابلے منعقد کئے گئے جن میں ضلع بھر سے ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل یاور کلب تخت نصرتی اور راشد کلب کرک کے درمیان کھیلا گیا جس میں یاور کلب نے دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے کامیابی حاصل کی۔ اسسٹنٹ کمشنر تخت نصرتی عاطف جالب اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن جمشید بلوچ، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر امیر زاہد شاہ، ایڈمن آفیسرز ارشاد خان اور آفیسر صفدر فہیم بھی موجود تھے۔ بچوں کے درمیان رسہ کشی، گلی ڈنڈا، بلوری اور میوزیکل چیئر کے مقابلے ہوئے۔ اسسٹنٹ کمشنر عاطف جالب نے محکمہ کھیل کی کائوش کو سراہا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آج گھوڑا رقص، نیزہ بازی اور دیگر روایتی کھیل منعقد کئے جائیں گے۔ اس ریجن میں کرک’کوہاٹ اور ہنگو میں روایتی گیمز ہورہے ہیں جن کا آغازکرک سے ہوگیا’کوہاٹ میں گیارہ جون سے آرچری’سٹون لفٹنگ’ہائیکنگ ‘شوٹ بال اور گلی ڈنڈا کے مقابلے ہوں گے جبکہ بارہ جون کوہنگو میں رسہ کشی’والی بال’تیر اندازی’کھائی’کبڈی’گنی اور گلی ڈنڈا کے مقابلے ہوں گے ‘سترہ سے انیس جون تک ہری پور میں کبڈی’سٹون لفٹنگ ‘بل ریس ‘گٹکا’کتا اور خرگوش ریس اور نیزہ بازی کے مقابلے ہوں گے ‘اکیس سے بائیس جون تک بٹگرام میں مخہ’سکھائی’رسہ کشی’گلی ڈنڈا’بلورے اور والی بال کے مقابلے منعقد ہوں گے ‘چوبیس جون کو لوئر کوہستان میں روایتی کبڈی’گلی ڈنڈا’سٹون تھروئونگ اور سکھائی کے مقابلے ہوں گے ‘ستائیس جون کومانسہرہ میں گٹکا’سٹون لفٹنگ’ کبڈی اور رسہ کشی جبکہ اٹھائیس جون کو ایبٹ آباد میں گٹکا ‘سٹون لفٹنگ ‘کبڈی اور رسہ کشی کے مقابلے منعقد ہوں گے