پاکستانی قوم چیلنجز اور مسائل کے باوجود ترقی کر رہی ہے، ڈاکٹر عارف علوی

کراچی:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہےکہ پاکستانی قوم چیلنجز اور مسائل کے باوجود ترقی کر رہی ہے۔ کراچی گالف کلب میں پروقار انویٹیشنل گالف گرینڈ فائنل 2022 کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ہم نے بحیثیت قوم مسائل کے باوجود بہت اچھا کام کیا ہے۔گالف کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی گالف کلب ایک خوبصورت جگہ ہے اور وہ خود بھی گالف سے لطف اندوز ہوتے ہیں جیسے دوسرے کھلاڑی لطف اندوز ہوتے ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان گالف کلب کو گالف کھیل کو فروغ دینے ے لیے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے قواعد و ضوابط بنانے چاہیئیں۔قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرسٹیج انویٹیشنل گالف کے گرینڈ فائنل کے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے جن میں نیٹ سیکنڈ رنر اپ رضوان رشید، گراس سیکنڈ رنر اپ ذوالفقار حیدر، نیٹ رنر اپ فرحان احمد، گراس رنر اپ قاضی عامر حسین شامل تھے۔ ،نیٹ ونر جواد امجد، گراس ونرمنصور اکرم، لیگ رنر اپ جواد امجد اور لیگ چیمپئن رضوان رشید شامل ہیں۔