پاک فوج پرالزامات برداشت نہیں کیے جائیں گے،ریٹائرڈ افسران کا ردعمل

اسلام آباد :افواج پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے پرریٹائرڈ افسران فوج اورچیف کے دفاع میں آگئے، ریٹائرڈ افسران نے کہا کہ پاک فوج پرالزامات برداشت نہیں کیے جائیں گے، کیا یہ میر جعفر اور میر صادق والی فوج ہے؟ فوج اور عوام میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، فوج کو غدار کہنے والے خود غدار ہیں۔ میڈیا کے مطابق افواج پاکستان اور قیادت کو تنقید کا نشانہ بنانے پرریٹائرڈ افسران برہم ہوگئے،

انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہر اختلاف قابل احترام ہے لیکن بات اب ہمارے گھر پر آگئی ہے، پاک فوج کے ریٹائرڈ افسران اور جوان اپنی فوجی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں ،ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، پاک فوج کو کام کرنے دیا جائے،الزامات برداشت نہیں کیے جائیں گے، کیا یہ میر جعفر اور میر صادق والی فوج ہے؟فوج اور عوام میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔جو فوج کو غدار کہتے ہیں وہ خود غدار ہیں۔انہوں نے کہاکہ خانہ جنگی کی دھمکیوں پر تمام افسران اور فوجی جوان اپنے چیف کے ساتھ کھڑے ہیں۔