سی ٹی ڈی کا بنوں میں آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و دیگر سازو سامان برآمد

بنوں:محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی بنوں نے گزشتہ رات دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر تھانہ ٹاون شپ کےحدود میں کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی جس پر جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چاردہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دیگر ساز و سامان برآمد کیا گیا۔ مذکورہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کمانڈر نور محمد کے سر کی قیمت صوبائی حکومت نے پندرہ لاکھ روپے مقرر کی تھی۔‏چاروں دہشتگردوں کا تعلق شمالی وزیرستان سے تھا۔