مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پول کھول گیا

اسلام آباد: امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پول کھول دیا، کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کو جھکانا ہندو انتہاء پسندوں کا پرانا خواب ہے، بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ 2 ہزار کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا، بھارتی فوج کشمیریوں کوپیلٹ گنزاور آنسوگیس سے نشانہ بنا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کے مطابق کشمیر سرحد پار دونوں طرف صورتحال کشیدہ ہے۔کشمیریوں کی بھارت کے خلاف جدوجہد دہائیوں سے جاری ہے۔ کشمیریوں کو جھکانا ہندوانتہاء پسندوں کا پرانا خواب ہے۔ بھارتی فوج کشمیریوں کو پیلٹ گنزاور آنسوگیس سے نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی حکومت بتانے کو تیار نہیں کہ اتنی گرفتاریوں کی وجہ کیا ہے۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گرفتار افراد میں انسانی حقوق کے نمائندے، اساتذہ اور طلبہ بھی شامل ہیں۔بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ 2 ہزار کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ واضح رہے مقبوضہ جموں کشمیر میں 19روز بھی کرفیونافذ ہے۔ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں مساجد کو تالے لگا اور نماز پڑھنے اور مارچ بھی نہیں کرنے دیا۔