مہمند ڈیم اور بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے منصوبوں میں اہم پیشرفت

مہمند:مہمند ڈیم اور بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کے زیر صدارت محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبرپختونخوا میں اجلاس ہوئے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو دونوں منصوبوں میں پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ مہمند ڈیم میں ڈیم کے تعمیر کے علاوہ مقامی لوگوں کیلئے اور دیگر منصوبے بھی شامل ہیں جیسا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، سڑک، سکول اور بجلی کے گریڈ سٹیشن کی تعمیر۔دونوں منصوبے نہ صرف بجلی کی ضرورت پورا کرے میں اہم کردار ادا کریگا بلکہ روزگار مہیا کرنے اور متعلقہ علاقوں کی خوشحالی میں معاون ثابت ہونگے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے مہمند ڈیم میں منصوبے کے حوالے سے متعلقہ ضلعی سربراہان کے کردار کو سراہا۔