سیکورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی:سیکورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے۔ اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہتے ہوئے علاقہ سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔