کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ کےنواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے میں فائرنگ کےتبادلے میں تین مبینہ دہشت گرد مارے گئے ہیں، ہلاک دہشتگرد صوبے بلوچستان میں تخریب کاری کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشتگردوں نے پولیس اور لیویزاہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کی تھی، ہلاک مبینہ دہشت گردوں کے قبضےسے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے تاہم ان کا کس کالعدم تنظیم سے تعلق تھا ابھی پتہ نہ چل سکا ہے۔