پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کےمکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ انتہاء پسندی اور دہشتگردی کو فیصلہ کن شکست دینا ناگزیر ہے، پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا، ترقیاتی منصوبے اضلاع میں پائیدار استحکام اور دیرپا ترقی کیلئے ضروری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کورہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ پشاور کورہیڈکوارٹرز پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے شہید کیپٹن سعد بن عامر اور لانس نائیک کی نماز جنازہ میں شرکت بھی کی۔ دونوں جوان جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔آرمی چیف نے نئے ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی کاموں کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے قبائلی اضلاع میں سماجی واقتصادی ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ آرمی چیف نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے اضلاع میں پائیدار استحکام اور دیرپا ترقی کیلئے ضروری ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک سے انتہاء پسندی اور دہشتگردی کو فیصلہ کن شکست دینا ناگزیر ہے، پاکستان میں انتہا پسندی اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کا متحد ردعمل ضروری ہے، ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر ہے، پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا۔