خیبر: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے مزید16 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان طورخم بارڈر پر افغان حکام کےحوالہ کردیا

خیبر:افغانستان عوام کے لئے رمضان پیکج کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا مزید16 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان طورخم بارڈر پر افغان حکام کےحوالہ کردیا گیا۔امدادی سامان میں فوڈ اور ونٹر پیکجز سمیت بچوں کیلئے خشک دودھ اور غذا ئی اشیاء شامل ہیں۔الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے تحت افعانستان عوام کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری ھے پاک افغان تعاون فورم کے اشتراک سے رمضان المبارک سے قبل مزید 16 ٹرک امدادی سامان پاک افغان سرحد طورخم پر افغان حکام کے حوالے کرنے کی تقریب کاانعقاد کیاگیا اس موقع پرالخدمت فاونڈیشن کے خیبر پختونخوا کے نائب صدر فدا محمدخان ،میڈیامنیجرنورالواحدجدون، کمیونٹی سروسز کے منیجر محمد وسیم نے بارڈر انتظامیہ اور پاک افغان تعاون فورم کے منتظمین کی موجودگی میں امدادی سامان سے لدے 16ٹرک امارت اسلامی افغانستان کے انچارج برائے مہاجرین مولوی فیض محمد اور قاری بلال سمیت امارت اسلامی افغانستان کے اعلی حکام کے حوالے کئے جن میں 2کروڑ روپے مالیت کے فوڈ اور ونٹر پیکجز اور بچوں کیلئے خشک دودھ،غذائی اشیاء سمیت دیگر امدادی سامان شامل ھے۔واضح رہے کہ یہ الخدمت فاونڈیشن کا آٹھواں امدادی کھپ ہےاس موقع پر الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے ذمہ داران نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہو ئےکہا کہ الخدمت فاونڈیشن پاک افغان کوآپریشن فورم کے اشتراک سے اب تک 142ٹرکوں کے زریعے 1200 ٹن امدادی سامان افغان حکام کے حوالےکر چکی ہیں جس کی مالیت تقریبا 28 کروڑروپے بنتی ہیں۔ جو کہ افغانستان کے صوبے کنڑ، پکتیکا،ننگرہار،کابل،ہلمند،قندہار اورشمالی افغانستان کے دیگر صوبوں میں لاکھوں مستحق خاندانوں کو فراہم کیا گیا جارہا ھے انہوں نے مخیر افراد سے اپیل کی کہ رمضان المبارک کی آمدسے قبل افغانستان کے مستحق متاثرین کے ساتھ امداد کا سلسلہ جاری رکھے تاکہ مشترکہ کاوشوں کے زریعے مظلوم افغانی عوام کی مشکلات پر قابوپایا جاسکے۔اس موقع پرامارت اسلامی افغانستان کےانچارج برائے مہاجرین مولوی فیض محمد اور دیگر اعلی حکام نے الخدمت فاونڈیشن حکومت پاکستان اور پاک افغان کوآپریشن فورم کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ مظلوم عوام کے ساتھ تعاون کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جا ئےگا۔