کانگو میں ہیلی کاپٹر حادثہ، پاک فوج کے 6 افسران و جوان شہید

کانگو:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ افریقی ملک کانگو میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پوما ہیلی کاپٹر نگرانی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں چھ پاکستانی افسران، سپاہی اور اقوام متحدہ کے دو فوجی شامل تھے۔آئی ایس پی آر نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ شہید ہونے والے 6 پاکستانی افسران اور جوانوں کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان، پائلٹ میجر سعد نعمانی، کو پائلٹ میجر فیضان علی، فلائٹ انجینئر نائب صوبیدار سمیع الحق خان، کریو چیف حوالدار محمد اسماعیل اور گنر لانس حوالدار محمد جمیل کے ناموں سے ہوئی۔