بنوں: تحصیل بکاخیل میں یومِ پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

بنوں:تحصیل بکاخیل میں یومِ پاکستان پروگرام کو جوش و خروش سے منایا گیا۔تحصیل بکاخیل میں باران ڈیم کے مقام پر پاک فورسز کے تعاون سے یوم پاکستان جوش و خروش اور اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا گیاکہ وطن عزیز کو دفاع کو ناقابل تسخیر بناتے ہوئے قرارداد پاکستان کے عین مطابق ایک اسلامی اور فلاحی مملکت بنانے اور ملکی ترقی کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا، یوم پاکستان کے حوالے سے مختلف پروگرامات وکھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیاگیا۔