بنوں: پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام فٹ بال میچ کا انعقاد

بنوں:سپورٹس کمپلیکس بنوں میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ بنوں کے زیر اہتمام فٹ بال فائنل میچ، آتش بازی، جمناسٹک اور میوزیکل شو کا انعقاد،یوم پاکستان23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ بنوں کے زیر اہتمام فٹ بال ٹور نامنٹ کا فائنل میچ اور دیگر رنگا رنگ تقریبات۔سپورٹس کمپلیکس بنوں میں سپورٹس میلہ , آتش بازی اور ثقافتی پروگرام کا انعقاد بھی ہوا ۔کھلاڑیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکاء سے خوب داد وصول کی.مہمان خصوصی کے مطابق تقریب کے انعقاد کا مقصد وطن عزیز سے محبت اور یکجہتی ہے یہ بھی کہا گیا کہ یہ دن ہم سب پاکستانیوں کیلئے انتہائی اہم دن ہے کیونکہ اس دن پاکستان بننے کی قرار داد منظور ہوئی تھی انہوں نے عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آؤ ہم سب پاکستانی مل کر یہ عہد کریں کہ وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کیلئے قدم اٹھائیں اور اپنے پیارے وطن پاکستان پر کسی قسم آنچ نہیں آنے دینگے ہر وہ کام جس سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچے خود بھی نہیں کرینگے اور دوسرے پاکستانی بھائیوں کو بھی اس سے منع کرنے کی تلقین کرینگے