خیبرپختونخوامیں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

پشاور:خیبر پختونخواہ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا۔تیل و گیس کا یہ بڑا ذخیرہ پاکستان آئل فیلڈ نے ٹل بلاک سے دریافت کیا ہے۔ جس سے یومیہ 1 کروڑ 82 لاکھ مکعب فٹ گیس نکلے گی،اس کے علاوہ اس معدنی ذخیرے سے یومیہ 1 ہزار844 بیرل تیل بھی نکلے گی۔ تیل و گیس کے اس ذخیرے سے کمرشل پیداوار کا آغاز دسمبر 2019 میں ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کیکڑا کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہاں پر تیل و گیس کے ذخائر موجود ہیں، تاہم بعد میں پاکستان کی سمندری حدود میں ڈرلنگ کا کام بند کر دیا گیا۔کیکڑا 1 کے مقام پر کھودے گئے کنویں سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت نہ ہوئے، حکومت نے باقاعدہ

اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کیلئے جاری کام میں ناکامی کا باقاعدہ اعلان کر دیا تھا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کی سمندری حدود میں ڈرلنگ کا کام بند کر دیا گیا ۔ کیکڑا 1 کے مقام پر کھودے گئے کنویں گے تیل و گیس کے ذخائر دریافت نہ ہوئے۔ ندیم بابر کے مطابق ڈرلنگ کے منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 100 ملین ڈالر سے زیادہ کا رہا۔ جوائنٹ وینچرمیں امریکی کمپنی ایگزون موبل کیعلاوہ او جی ڈی سی اور پی پی ایل شامل تھے